ہفتہ, اکتوبر 4, 2025
ہومEnertainmentمیوزک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل کا باقاعدہ آغاز آج...

میوزک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

میوزک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان آئیڈل کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔ میوزک کا یہ سب سے بڑا مقابلہ سب سے پہلے  ‘جیو’ پر نشر ہوگا۔

پاکستان آئیڈل کے ترجمان نے بتایا کہ سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں سے ہزاروں نوجوانوں نے آڈیشنز میں اپنی سریلی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا اور  پاکستان کے سب سے بڑے میوزک اسٹیج پر جگہ بنائی۔ ہزاروں میں سے منتخب ہونے والے سیکڑوں گلوکار اب آپس میں مقابلہ کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آڈیشنز میں معذور نوجوانوں نے بھی اپنی شاندار لگن اور موسیقی سے محبت کا اظہار کیا۔

اس بار ججز کے پینل میں ملک کے مایہ نازگلوکار  و قوال استاد راحت فتح علی خان، فواد خان، زیب بنگش اور بلال مقصود شامل ہیں جبکہ پروگرام کی میزبانی مزاحیہ شگفتگی کے لیے مشہور شفاعت علی کریں گے۔

 شاندار شو آج سے جیو ٹی وی پر رات 8 بجے سے ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر کیا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!