ہفتہ, اکتوبر 4, 2025
ہومLatestبیرسٹر سیف کا وزیراعظم سے ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط...

بیرسٹر سیف کا وزیراعظم سے ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعظم سے ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے فلسطین پر اصولی مو قف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ،شہباز شریف نے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف ٹرمپ کے 20نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!