جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestمریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک...

مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی مریم نواز کے بیانات کیخلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی نوید قمر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن گرائونڈ حالات جوں کے توں ہیں، کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔

بطور احتجاج واک آئوٹ کرتے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین ایوان سے باہر چلے گئے، سپیکر نے پیپلز پارٹی کے اراکین کو منانے کی ہدایت کی جس پر حکومتی رہنماء پیپلز پارٹی کے اراکین کے پاس گئے اور انہیں منا کر واپس لے آئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!