ڈبلن: آئرلینڈ کے وزیرِ خارجہ سائمن ہیریس نے کہا کہ انہوں نے یورپی یونین کے اپنے ہم منصبوں سے بات کی ہے جو فلوٹیلا کا حصہ تھے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک پرامن مشن تھا جس کا مقصد دنیا کی توجہ ایک سنگین انسانی بحران کی جانب مبذول کرانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا کے شرکا کے ساتھ سختی سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک ہونا چاہیے، آئرلینڈ کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ فلوٹیلا میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔