جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestمالدیپ خوشحال مستقبل کی خاطر چین کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے...

مالدیپ خوشحال مستقبل کی خاطر چین کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے کے لئے تیارہے،صدر

مالے(شِنہوا)مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کہا ہے کہ مالدیپ ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لئے مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔

صدر معیزو نے یہ بات مالدیپ میں چینی سفارت خانے کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ اور وسط خزاں کے تہوار کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔

معیزو نے کہا کہ چین آج دنیا کے سب سے زیادہ متحرک اور بااثر ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے غربت میں کمی، سائنس و ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالدیپ کے لئےچین ہمیشہ ایک دور کے دوست سے بڑھ کر رہا ہے، ہمارے تعلقات نہ صرف معاہدوں اور تبادلوں میں لکھے گئے ہیں بلکہ یادوں، مشترکہ سفر اور حقیقی دوستی کے ساتھ آنے والے اعتماد میں بھی لکھے گئے ہیں۔

استقبالیہ میں نائب صدر حسین محمد لطیف، مالدیپ کے کابینہ وزراء، قانون ساز، مختلف شعبوں کے نمائندوں، مالدیپ میں موجود سفارتی نمائندوں، چینی کاروباری اداروں اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں سمیت تقریباً 250 مہمانوں نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!