جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestانڈر 12 انٹر کونٹی نینٹل چیمپئن شپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ...

انڈر 12 انٹر کونٹی نینٹل چیمپئن شپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

آستانہ: پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے قازقستان میں جاری اے ٹی ایف انڈر 12 انٹر کونٹی نینٹل چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ،جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔

قازقستان میں جاری ایونٹ میں آخری گروپ میچ میں پاکستان کی جیت میں راشد علی نے نمایاں کردار ادا کیا، پہلے سنگلز میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے ہیڈلے ایرب کو 6-1 اور 7-5 سے ہرایا اور پاکستان کو برتری دلائی۔

تاہم دوسرے سنگلز میں محمد شایان کو نیوزی لینڈ کے لوکاس نیکس کے ہاتھوں 6-4 اور 6-4 سے شکست ہوئی جس کے بعد مقابلہ ایک، ایک سے برابر ہو گیا۔ فیصلہ کن ڈبلز میں راشد اور شایان کی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے نیکس اور ایرب کو 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر پاکستان کو فتح دلائی، پاکستان گروپ سی میں کوریا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!