جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestٹرمپ نے قطر کو امریکی تحفظ کی ضمانت دینے والا صدارتی حکم...

ٹرمپ نے قطر کو امریکی تحفظ کی ضمانت دینے والا صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا

دوحہ(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے ہیں جس میں قطر کے تحفظ کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ریاست پر کسی بھی مسلح حملے کو امریکہ کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ تصور کیا جائے گا۔

قطر میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیا گیا ایگزیکٹو آرڈر امریکہ اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے امریکی افواج کی میزبانی کی، اہم سکیورٹی آپریشنز میں سہولت فراہم کی اور علاقائی و عالمی تنازعات کے حل میں ثالثی کرکے امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول میں ایک قابل اعتماد اتحادی کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ یہ امریکہ کی پالیسی ہے کہ قطر کی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کو بیرونی جارحیت سے تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اور ریاست قطر کے مفادات کے دفاع اور امن و استحکام کو بحال کرنے کے لئے تمام قانونی اور مناسب اقدامات کرے گا جن میں سفارتی، اقتصادی اور ضروری ہوا تو فوجی کارروائیاں بھی شامل ہوں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!