پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف کامیڈین احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ کہ میں فہد کو یہ چیز کہہ چکا ہوں کہ اس کی وجہ سے میری داڑھی کے سفید بال آئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں جس وقت جے پی این اے 2 کر رہا تھا تو اس وقت ایک دفعہ میں اپنی داڑھی چیک کر رہا تھا کہ فہد آیا اور کہنے لگا کہ ابھی تک سفید بال نہیں آئے؟ میں نے کہا کہ نہیں اور اس کے ٹھیک ایک سال بعد میری داڑھی میں سفید بال آگئے۔
احمد علی بٹ نے دیگر ساتھیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی اور اپنی داڑھی کو کم از کم 5 فٹ دور رکھیں، اسے قریب بھی نہیں آنے دیں فہد مصطفی سفید بال آنے پر بہت خوش ہوتا ہے۔