مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے بدھ کے روز عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ منانے کے لئے پرچم کشائی اور قومی دن کی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
پرچم کشائی کی تقریب صبح 8 بجے مکاؤ کے گولڈن لوٹس سکوائر میں ہوئی۔ پرچم بردار ٹیم قومی پرچم اور مکاؤ ایس اے آر کا پرچم لے کر سکوائر میں آئی۔ جب قومی ترانہ بجایا گیا تو حاضرین احترام کے ساتھ کھڑے رہے جبکہ پرچم لہرائے گئے۔
استقبالیہ تقریب صبح 9 بج کر 30 منٹ پر چین-پرتگالی بولنے والے ممالک کے تجارتی اور کاروباری سروس پلیٹ فارم کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی نے خطاب کرتے کہا کہ مجموعی طور پر اس سال مکاؤ کی اقتصادی اور سماجی ترقی مستحکم رہی ہے اور بحالی کے بعد اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی بلاتعطل تکمیل، قومی سلامتی کی تعلیمی نمائش جیسے بڑے پروگراموں کے کامیاب انعقاد، جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی یادگار تقریب کو اجاگر کیا جس نے مکاؤ میں ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
سام نے زور دیا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان کی انتظامیہ نے نظم ونسق میں نئے تصورات اور طریقہ کار کو نافذ کرنے، مکاؤ اور ہینگ چھن کے درمیان اقتصادی تنوع اور مربوط ترقی کو فروغ دینے، سماجی بہبود اور شہری ترقی کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔
