جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestخیبرپختونخوا کابینہ کا 39 واں اجلاس کل ہوگا، 39 نکاتی ایجنڈا جاری

خیبرپختونخوا کابینہ کا 39 واں اجلاس کل ہوگا، 39 نکاتی ایجنڈا جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا 39 واں اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوگا، ، اجلاس کی صدارت وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔ کابینہ اجلاس کیلئے جامع 39 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں متعدد اہم امور زیر غور آئیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں سابق فاٹا کے پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی پر غور کیا جائے گا، پیرول کمیٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری متوقع ہے، زمین کی منتقلی پر وفاقی ٹیکسز کو عدالت میں چیلنج کرنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں سیدو ہسپتال سوات اور خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو ایم ٹی آئی قرار دینے پر فیصلہ ہوگا، محکمہ صحت میں تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری بھی لی جائے گی، ایم ٹی آئی اپیلٹ ٹربیونل رولز 2020 میں ترامیم پر بھی غور ہوگا، پشاور اربن پلانٹیشن مہم کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں سوات واقعے کے متاثرین کیلئے خصوصی معاوضہ پیکیج پر فیصلہ متوقع ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے ریلیف فنڈز کے استعمال کی اجازت زیر غور آئے گی، ایبٹ آباد حادثے کے متاثرین کیلئے فوری معاوضے کی تجویز ایجنڈے میں شامل ہے، گلیات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ پر غور ہوگا۔

خراب کارکردگی والے سکولوں کو آٹ سورس کرنے کا امکان ہے، اساتذہ کی تقرری و مستقلی ایکٹ 2022 میں ترامیم زیر غور آئیں گی، اس کے علاوہ بار ایسوسی ایشنز کلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری ایجنڈے میں شامل ہے، کالجز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے عارضی بھرتیوں کی تجویز پر غور ہوگا، وزیراعلی سکالرشپ میں اضافہ اور واجبات کی ادائیگی پر فیصلہ کیا جائے گا، ماحولیاتی ٹریبونل کے چیئرمین کیلئے ایگزیکٹو الانس کی منظوری دی جائے گی، گندم خریداری اور سٹریٹجک ذخائر پالیسی پر بھی غور ہوگا، کیش مینجمنٹ پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعدد پالیسی فیصلوں، عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی اصلاحات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!