ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ پچیس برسوں میں 130 سب سے مقبول بھارتی فلموں میں سے 20 فلموں میں اپنے جلوے بکھیرے۔
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس(آئی ایم ڈی بی)کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیٹا جنوری 2000 سے اگست 2025 کے درمیان ہر سال ریلیز ہونے والی سب سے زیادہ مقبول پانچ بھارتی فلموں پر مبنی ہے، جنہیں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91 لاکھ سے زائد صارفین کی ریٹنگ حاصل ہوئی۔
شاہ رخ خان نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارتی سینما پر اپنی واضح حکمرانی قائم کی، جب انہوں نے 2000 سے 2004 کے درمیان ریلیز ہونے والی 25 سب سے مقبول فلموں میں سے آٹھ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی مسلسل مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ ان برسوں میں بھی جب ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، وہ آئی ایم ڈی بی کی مقبول سلیبریٹیز فہرست میں شامل رہے۔
یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب آئی ایم ڈی بی، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 25 کروڑ سے زائد ہے۔ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا یہ سلسلہ 2024 میں بھی جاری رہا، جب وہ سال کے ہر ہفتے ٹاپ 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل رہے۔
شاہ رخ خان کا یہ اعزاز نہ صرف ان کی اداکاری کی صلاحیتوں بلکہ ان کے مسلسل عوام سے جڑے رہنے کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو انہیں بھارتی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار ستارہ ثابت کرتا ہے۔