جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومChinaایچ کے ایس اے آر حکومت نے انسانی سمگلنگ سے متعلق نام...

ایچ کے ایس اے آر حکومت نے انسانی سمگلنگ سے متعلق نام نہاد امریکی رپورٹ سختی سے مسترد کردی

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہانگ کانگ کے بارے میں نام نہاد انسانی سمگلنگ رپورٹ 2025 میں بے بنیاد تبصروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نےمنگل کو کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے انسانی سمگلنگ (ٹی آئی پی) سے نمٹنے کی ہانگ کانگ کی کوششوں کے بارے میں نام نہاد رپورٹ میں دیئے گئے صریحاً جھوٹے اور بے بنیاد بیان کی شدید مخالفت کرکے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ہانگ کانگ میں ٹی آئی پی کبھی بھی ایک عام مسئلہ نہیں رہا ہے اور نہ ہی اس بات کا کوئی اشارہ ملا ہے کہ ہانگ کانگ کو منظم گروہ فعال طور پر انسانی سمگلنگ کے لئے منزل یا راہداری کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ہانگ کانگ کی درجہ بندی ٹیئر2 (واچ لسٹ) میں  کرنا سراسر غیر منصفانہ، حقائق کے منافی ہے اور ہانگ کانگ کی ساکھ کو بدنام کرنے کی ایک کھلی کوشش ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہمیشہ سے انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں ایک فعال اور کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ انسانی سمگلنگ کا مقابلہ کرنے اور ہانگ کانگ میں غیر ملکی گھریلو ملازمین (ایف ڈی ایچ ایس) کے تحفظ کو بڑھانے کے لئے خاطر خواہ وسائل لگائے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 2024 میں ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ان تمام افراد کے لئے ابتدائی سکریننگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جو انسانی سمگلنگ کے خطرات سے متاثر ہو سکتے تھے اور متعلقہ محکموں کی نظر میں آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد رپورٹ کا انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں ہانگ کانگ کے عزم پر شک کرنا مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!