جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestوزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی، اسحاق...

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی، اقوام متحدہ میں فلسطین پر گفتگو کی اور اسرائیل کے مظالم بیان کیے۔

اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین،ترکیہ سمیت بہت سے ملکوں نے مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، بطور وزیر خارجہ 9 اعلی سطح اور20 سیزیادہ دوطرفہ ملاقاتیں کیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کوعالمی فورم پر اجاگر کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پانچ عرب اور 3 اسلامی ممالک سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں 28 منٹ کا خطاب کیا، وزیر اعظم نے فلسطین پر گفتگو کی اور اسرائیل کے مظالم بیان کیے، انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر او آئی سی کی 6 رکنی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اقوام متحدہ میں بھی فلسطین پر اجلاس میں بھرپور آواز اٹھائی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا اور امدادی سامان بھجوانے کے حوالے سے مشکلات کا بھی معاملہ اتھایا، وزیر اعظم کی تقریر ٹرینڈنگ میں رہی ہے، فلسطین نے آکر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، میں نے اقوام متحدہ میں 9 ہائی لیول میٹنگز کی، میری بیس کے قریب دوطرفہ ملاقاتی ہوئیں، ٹرمپ کی آٹھ ممالک کے سربراہان سے ملاقات کا مقصد تھا کہ جاری جنگ کو کیسے روکا جائے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ میں وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، آسٹریا کے چانسلر، صدر ورلڈ بینک، بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر سے بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی سات ملاقاتیں ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے آئی ایم ایف حکام سے بھی ملاقات کی،ان کا دورہ امریکہ نہایت کامیاب رہا، وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!