جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestلندن، نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ مسخ کر دیا

لندن، نامعلوم افراد نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ مسخ کر دیا

لندن: نامعلوم افراد نے لندن کے تاریخی ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو مسخ کر دیا، یہ واقعہ گاندھی جیانتی اور اقوامِ متحدہ کے یومِ عدم تشدد کی تقریبات سے چند دن قبل پیش آیا ہے، اِن تقریبات کا انعقاد 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ مجسمہ مسخ کرنے کرنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے مہاتما گاندھی کا یہ کانسی کا مجسمہ معروف آرٹسٹ فریڈا برلینٹ نے بنایا تھا جسے 1968 میں ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب کیا گیا تھا۔

یہ مجسمہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مہاتما گاندھی نے یونیورسٹی کالج لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

بھارتی ہر سال 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے اس مجسمے کے پاس جمع ہو کر گاندھی جیانتی پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!