جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestکوئٹہ،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ، خود کش دھماکہ، 10 افراد...

کوئٹہ،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ، خود کش دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، 32 زخمی

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ،32 زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ حالی روڈ پر واقع ماڈل ٹائون کے علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر سفید سوزوکی وین کے ذریعے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے خودکش حملہ کردیا، دھماکے کے بعد ایف سی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 5دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے مطابق دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور 2 ایف سی اہلکاروں سمیت32افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سپیشل آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی ماڈل ٹائون سے حالی روڈ کی طرف ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب مڑی، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آس پاس موجود عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔

سیکریٹری صحت مجیب الرحمن کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ، بلوچستان میڈیکل کالج ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹ، اسٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل عملے کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دیگر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!