جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestوزیر اعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات،...

وزیر اعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات، عمران خان کا علی امین پر اظہار اعتماد

راوپنڈی/پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، وزیراعلی نے تمام اہم معاملات پر بانی چیئرمین کو اعتماد میں لیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیان میںبیرسٹرسیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مابین اڈیالہ جیل میں ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صوبے کی معاشی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے معیشت کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، معاشی معاملات، بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کیلئے بانی نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کوبھی طلب کرلیا۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، ملاقات میں افغانستان سے مذاکرات کے معاملے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری اور مذاکرات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مشیرخزانہ کو بانی سے مسلسل ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایات دیں، ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پربھی تفصیلی بات ہوئی، بانی نے پارٹی میں تفریق پیدا کرنے اور باہمی اعتماد اور یکجہتی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا اختلافات پیدا کرنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بے بنیاد اور منفی بیان بازی کرنے اور اندرونی اتحاد کو مجروح کرنے والوں کا سدباب کرنے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی سے ملاقاتوں پرپابندی کے حوالے سے وزیراعلی منگل کو سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!