جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومChinaچین کا نیا ’’کے ویزا‘‘ چینی نوجوانوں اورغیر ملکی ماہرین کے درمیان...

چین کا نیا ’’کے ویزا‘‘ چینی نوجوانوں اورغیر ملکی ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا، وزارت خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنے عام ویزا کیٹیگریز میں ایک نیا ’’کے ویزا‘‘ شامل کرے گا، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے اہل نوجوان ماہرین کے لئے دستیاب ہوگا۔

ترجمان گو جیاکن نے پیر کے روز معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نئی قسم کے ویزے کا مقصد سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں چینی اور بین الاقوامی نوجوان پیشہ ور افراد کے درمیان تبادلے اور تعاون کو آسان بنانا ہے۔

متعلقہ رپورٹس کے مطابق یہ نئے قواعد و ضوابط یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ ویزوں کی موجودہ 12 عام اقسام کے مقابلے میں کے ویزا رکھنے والوں کو اضافی سہولیات فراہم میسر ہوں گی جن میں زیادہ داخلوں کی اجازت، طویل میعاد اور قیام کی توسیع شدہ مدت شامل ہیں۔ چین میں داخلے کے بعد کے ویزا رکھنے والے تعلیم، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تبادلے کے ساتھ ساتھ متعلقہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی حصہ لےسکتے ہیں۔

عمر، تعلیمی پس منظر اور کام کے تجربے کی مخصوص ضروریات کے علاوہ کے ویزا کی درخواستوں کے لئے کسی ملکی آجر یا ادارے سے دعوت نامہ درکار نہیں ہوگا اور درخواست کا عمل بھی زیادہ ہموار ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!