وزیر دفاع خواجہ آصف نے کھیل کو سیاست کا میدان بنانے پر بھارتی وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے اپنی گندی سیاست کیلئے کھیل کو بھی نفرت کا میدان بنا دیا ہے، عزت ایسے بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور 6-0پتھر پر کندہ ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے کرکٹ کلچر اور برصغیر میں امن کے امکانات کو دفن کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے کرکٹ جیسے عظیم کھیل کی روح اور اس کی سپورٹس مین شپ کو اپنی گندی سیاست کیلئے تباہ کر دیا ہے،عزت ایسے بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور 6-0پتھر پر کندہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہو گیا ہے۔