جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestعدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے جاری ناقابل...

عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت کیس میں نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا تاہم علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تاہم کچھ دیر بعد وزیراعلی کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ آپ نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے میں ہڑتال کی وجہ سے نہیں آیا۔

جج نصر من اللہ بلوچ نے ریمارکس دیئے کہ ہڑتال تو وکلاء کی ہوتی ہے لیکن ملزم نے پیش ہونا ہوتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے، عدالت نے 3ہفتے کیلئے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا ہے۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل نے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر جو عدالت نے منظور کرلی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!