جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومEnertainmentلڑکیوں کو سرجریز کے طعنے دینا ناقابلِ رحم حرکت ہے، علیزے شاہ

لڑکیوں کو سرجریز کے طعنے دینا ناقابلِ رحم حرکت ہے، علیزے شاہ

اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو سرجریز کے طعنے دینا ناقابلِ رحم حرکت ہے، صرف وہی لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو اندر سے خود کو بدصورت محسوس کرتے ہیں۔

علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجریز پر طعنے دینے والوں کو شدیدی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر تم مجھ جیسی نظر نہیں آ سکتیں یا اس کی استطاعت نہیں رکھتیں تو یہ تمہاری غلطی ہے میری نہیں۔ علیزے نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وہی لوگ جو سرجریز کا شور مچاتے ہیں، میرے ڈی ایمز میں آ کر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میرا چہرہ اتنا سلم کیسے ہوا اور میں اتنی پتلی کیسے ہوئی۔

واضح رہے علیزے شاہ پہلے بھی خود پر پلاسٹک سرجریز کے الزامات مسترد کر چکی ہیں اور دعوی کر چکی ہیں کہ ان کی خوبصورتی قدرتی ہے۔ چند روز قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک گیٹ ریڈی ود می ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بعد شائقین نے انہیں مبینہ سرجریز کے باعث کورین نظر آنے پر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!