جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومChinaچین نے پاکستان کو سیلاب سے متعلق امدادی سامان فراہم کردیا

چین نے پاکستان کو سیلاب سے متعلق امدادی سامان فراہم کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے سیلاب سے متعلق ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ اتوار کو چین کے وسطی شہر ژینگ ژو سے روانہ کی گئی۔

چینی فضائیہ کے مطابق 2 وائی-20 ٹرانسپورٹ طیاروں نے یہ سامان، جس میں خیمے اور کمبل شامل ہیں، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچایا۔

پاکستان کو جون سے شدید سیلابوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر چین نے پاکستان کو 20 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی۔

چین کی حکومت نے پاکستان کی سیلاب کے بعد کی بحالی کے لئے اضافی 10 کروڑ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) کا ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باقی امدادی سامان کو بھی فوری طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں روانہ کر دیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!