جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، ریسلر انعام بٹ

ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، ریسلر انعام بٹ

قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

انعام بٹ نے کہا کہ ایشیا کپ اب ایک قدم کی دوری پر ہے، بھارت سے فائنل جیتنے کیلئے پوری ٹیم یکجا ہوکر کھیلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں ایشیا کپ پاکستان ہی جیتے گا۔

خیال رہے کہ کل ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!