جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestاسحاق ڈار کی صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ملاقات، علاقائی و...

اسحاق ڈار کی صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل، سلامتی کونسل میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی امن واستحکام کیلئے پاکستانی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تنازعہ جموں کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیرباک سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول مسئلہ فلسطین کے حل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کرنے پر زور دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!