کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک نے کہا ہے کہ ژینگ ژو ۔کوالالمپور ’’ایئر سلک روڈ‘‘ کے قیام نے آسیان اور چین کے درمیان ترسیلی نظام اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ آنے والے سالوں میں معاشی ترقی کو تیز کرے گا۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ژینگ ژو شن ژینگ بین الاقوامی ہوائی اڈے۔ کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے(کے ایل آئی اے) کےجڑواں مرکز اقدام کے ذریعے ملائیشیا کلیدی علاقائی مال برداری مرکز بن کر آسیان میں چین کے دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار ملک کے طور پر فائدہ اٹھانے کی بہتر پوزیشن میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم چیز یہ ہے کہ ہم کے ایل آئی اے کو صرف ملائیشیا میں تیار ہونے والی مصنوعات اور ملائیشیا سے چین جانے والی مصنوعات کے لئے نہیں بلکہ پورے آسیان خطے کی مصنوعات کے لئے علاقائی مال برداری مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
مثال کے طور چین سے آسیان کی منڈی کے لئے آنے والی کوئی بھی ای کامرس مصنوعات کو کوالالمپور میں جمع کیا جا سکتا ہے اور پھر کے ایل آئی اے سے پورے آسیان خطے میں بھیجا جا سکتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link