جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatest2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خرابی کی ذمہ دار، آئین وقانون...

2022ء کے بعد کی پالیسیاں حالات خرابی کی ذمہ دار، آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، سلمان اکرم راجہ

پشاور: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے 2022ء کے بعد کی پالیسیوں کو خراب حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بنیادی مقصد آئین و قانون کی حکمرانی ہے، صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے تحت جاری نوٹسز قابل مذمت ہیں، ہمارا جلسہ بربریت کیخلاف احتجاج ہوگا۔

پارٹی رہنمائوں اسد قیصر اور جنید اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر ہفتے کو پشاور میں جلسہ منعقد ہوگا جس میں ہم ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 ء کے بعد کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں، تیراہ واقعہ پر عمران خان افسردہ ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کو پیکا ایکٹ کے تحت جاری نوٹسز کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا جلسہ بربریت کیخلاف احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بنیادی مقصد آئین وقانون کی حکمرانی ہے۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا ہفتے کا جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہے ہم امن کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب روس آیا یہاں جنگ شروع ہوئی جس سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا اور کلاشنکوف کلچر بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ 21 آپریشن ہوئے، کیا امن قائم ہوگیا؟۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پھر نئی جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، اگر نئی جنگ ہوئی تو قوم اس کا حصہ نہیں ہوگی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!