اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔
امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی دفاعی معاہدے پربات چیت ایک عرصے سے جاری تھی، ہوسکتا ہے کہ قطر حملے نے اِس معاہدے کے لیے بات چیت کے عمل کو تیز کیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری جمہوریت بہترین نہیں لیکن ہم اِس کی بہتری کہ راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔