جمعہ, اکتوبر 3, 2025
ہومLatestشہباز شریف سے بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات، دوطرفہ...

شہباز شریف سے بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نیو یارک: پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت، علاقائی سطح پر تعاون ،باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر ،مضبوط بنانے اور کثیرجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کی۔

وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور عالمی و علاقائی سطح پرپاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!