راولپنڈی: جج کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ضمانت و میڈیکل بورڈ درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ بدھ کو اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت اور میڈیکل بورڈ درخواستوں پر سماعت ہونا تھی۔
عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک و دیگر عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی ۔ عدالتی عملے نے وکلاء کو یکم اکتوبر کو سماعت کی تاریخ دے دی۔