نیو یارک: پاکستان اور لتھوانیا نے د ہرے ٹیکس سے بچنے ،ٹیکس چوری روک تھام کے کنونشن پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ کیسٹوٹس بڈریس سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی وفود کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان دہرے ٹیکس سے بچنے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے کنونشن پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔