غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، یہ حملہ بدھ کو غزہ شہر کے فراس بازار کے قریب واقع ایک عمارت پر کیا گیا جس میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فوجی ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو بھی تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے ایک روز کے اندر 36 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔