منگل, ستمبر 23, 2025
ہومLatestایران چین کو اپنا اولین سیاحتی شراکت دار بنانے کا خواہش مند

ایران چین کو اپنا اولین سیاحتی شراکت دار بنانے کا خواہش مند

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر  برائے ثقافتی ورثہ،سیاحت اور دستکاری رضا صالحی امیری نے کہا ہے کہ ایران نے چین کو اپنا اولین سیاحتی شراکت دار بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق رضا صالحی امیری نے کہا کہ چین کے سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال دوسرے ممالک کا سفر کرتی ہے، اس سیاحتی منڈی سے ہمیں بھی اپنا حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اس مقصد کے حصول کے لئے کا م کر رہے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں رضا صالحی امیری نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطح کے تعلقات کے تناظر میں ایران میں چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

چین کے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ایران نے جولائی 2019 سے یک طرفہ طور پر چینی  شہریوں کے لئے ویزا فری پالیسی نافذ کر رکھی ہے اور چینی زبان بولنے والے درجنوں سیاحتی گائیڈز کو تربیت بھی فراہم کی ہے۔

ایران نےچین کے سیاحوں کے لئے چینی زبان میں کتابچے بھی تیار کئے ہیں تاکہ ایرانی عجائب گھروں اور سیاحتی مقامات کی سیرکے دوران وہ ایران کی ثقافت کے متعلق زیادہ معلومات حاصل کرسکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!