منگل, ستمبر 23, 2025
ہومEnertainmentبشری انصاری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہیں، روبی...

بشری انصاری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہیں، روبی انعم

کراچی: اسٹیج اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ بشری انصاری سے متعلق بیان کو غیر ضروری طور پر بڑا بنایا گیا، آئندہ اس موضوع پر کوئی بات نہ کی جائے۔

روبی انعم نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ لوگ صرف ان کی شرارت اور بدکلامی کو یاد رکھتے ہیں لیکن ان کی محبت کو یاد نہیں رکھتے۔ روبی انعم نے بتایا کہ جب بشری انصاری کینیڈا میں تھیں تو انہوں نے بدر منیر کے ذریعے ان کے لیے نیک خواہشات بھجوائیں لیکن یہ پہلو نظرانداز کردیا گیا، جب کہ ان کے ایک منفی جملے کو انٹرنیٹ پر خوب پھیلایا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان کی غلطیوں کو فورا اچھالا جاتا ہے لیکن اس کی اچھائیوں کو فراموش کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انڈسٹری کے معتبر افراد کی بات سننے کے بعد انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور بشری انصاری سمیت اسما عباس سے معافی مانگی۔

روبی انعم کے مطابق اسما عباس نے حقیقی معنوں میں ایک سینئر کا کردار ادا کیا اور انہیں سمجھایا جس پر وہ پشیمان ہوئیں اور دل سے معذرت کی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بشری انصاری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی اب ختم ہوچکی ہے اور آئندہ اس موضوع پر ان سے کوئی بات نہ کی جائے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ روبی انعم نے ایک انٹرویو میں بشری انصاری کی عمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب آرام کرنا چاہیے اور اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کرنے چاہئیں، اسی دوران انہوں نے اداکارہ اسما عباس کے حد سے زیادہ فیشن کے انتخاب پر بھی اعتراض ان بیانات کے بعد روبی انعم کو میڈیا انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنے مقف پر معافی مانگ لی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!