لاہور: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلی گی، قومی ویمنز ٹیم کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف 15 نومبر کو ہوگا۔
پاکستان اپنا چوتھا میچ 16 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جب کہ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 18 نومبر کو کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔ اسی طرح، پاکستان اور نیپال کے مابین میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان اپنا اخری لیگ میچ امریکہ کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گئے۔
صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل اب بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انڈیا اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے شہر بنگلور اور نئی دہلی میں مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل سمیت 15 میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔