کابل: سربراہ افغان وزارت دفاع فصیح الدین فطرت نے کہا کہ بگرام ائیر بیس پر کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہے، افغانستان کی زمین پر کسی معاہدے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔
بگرام ایئر بیس واپس لینے کے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سربراہ افغان وزارت دفاع فصیح الدین فطرت نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی ڈیل سے بگرام ائیر بیس واپس لینا چاہتے ہیں، افغانستان کی ایک انچ زمین پر بھی معاہدہ ممکن نہیں۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان نے بگرام ائیر بیس امریکا کو واپس نہ دی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔