اکرا، گھانا: اکرا میں پاکستان کے سفیر نجیب درانی نے جمعہ کے روز جمہوریہ گھانا کے صدر جان ماہاما کو اپنی اسنادِ پیش کر دیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
گھانا کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور بتایا کہ وہ دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے لیے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسی دوران دارالحکومت اکرا میں پاکستانی رائس روڈ شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاکستان کے نمایاں برآمد کنندگان اور گھانی درآمد کنندگان نے شرکت کی۔ سفیر نجیب درانی کی تعیناتی کے بعد متعدد پاکستانی کاروباری افراد نے گھانا میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی سفیر نجیب درانی گھانا پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور
متعلقہ تحاریر