لاہور: پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے کہا ہے کہ میں اپنے والد کے لیے کچھ نہیں کرسکا البتہ والدہ کی خدمت کے لیے وقت مل گیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ اپنے والدین کی خدمت کروں، انہیں کوئی سہولت فراہم کرسکوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اپنے والد کی خدمت شاید اس لیے نہیں کرسکا کیونکہ ان کی دعا تھی کہ اللہ اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے۔ 1993 میں صرف 12 سیکنڈ میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مالی طور پر بہت محنت و جدوجہد کی، ان کا انتقال اس وقت ہوا جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا۔