بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھارتی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کے لیے اس وقت یہی بہتر ہے۔
اتوار کو پاک بھارت میچ سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنا اور آگے بڑھنا ہے تو بیرونی دبا وکو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا ہے، اس کا انحصار ہم پر ہے کہ ہم کیا سننا چاہتے ہیں، اور اپنے ذہن میں کیا رکھنا چاہتے ہیں۔