شین یانگ(شِنہوا)18ستمبر کے واقعے کی 94 ویں سالگرہ کی یاد میں چین کے شمال مشرقی علاقے میں جمعرات کے روز سائرن اور گھنٹی بجائی گئی جو چین کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے آغاز کی علامت ہے۔
سینکڑوں افراد، جن میں سابق فوجی اور ان کے رشتہ دار شامل تھے، صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں 18 ستمبر کے تاریخی عجائب گھر کے چوک میں جمع ہوئے تاکہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں حصہ لیا۔
ٹھیک صبح 9 بج کر 18 منٹ پرمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 14 نمائندوں نے ایک بڑی گھنٹی کو 14 بار بجایا، جو جاپانی حملہ آوروں کے خلاف 14 سالہ طویل اور صبر آزما جدوجہد کی علامت ہے۔
پورے شہر میں فضائی حملے کے سائرن اور گاڑیوں کے ہارن3 منٹ تک گونجتے رہے جبکہ راہگیر خاموشی سے کھڑے ہو کر خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔
شین یانگ میں 1995 سے ہر سال 18 ستمبر کے واقعے کی یاد میں فضائی حملے کا الارم بجایا جاتا ہے۔
18ستمبر 1931 کو جاپانی فوج نے شین یانگ کے قریب اپنی کنٹرول میں موجود ریلوے کی ایک پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا تھا اور اس کا الزام چینی فوج پر تخریب کاری کے طور پر لگا دیا تاکہ رات کے وقت شین یانگ کے قریب واقع بیرکوں پر حملے کے لئے بہانہ بنایا جا سکے۔ یہ واقعہ چین پر جاپان کے منصوبہ بند حملے کا آغاز تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link