لوزیانا: لوزیانا میں تعینات امریکی امیگریشن جج جیمی کومانز نے فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خلیل نے امیگریشن عمل کو بائی پاس کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر حقائق کو غلط طور پر پیش کیا۔
محمود خلیل کے وکلا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور یہ بھی کہا کہ وفاقی عدالت کے الگ احکامات بدستور موجود ہیں، جو حکومت کو ان کی ملک بدری یا حراست سے روکتے ہیں۔
واضح رہے محمود خلیل فلسطینی نژاد ہیں، اور امریکا میں مستقل رہائش رکھتے ہیں، وہ 2024 کی غزہ جنگ کے دوران کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے مظاہروں میں ایک نمایاں شخصیت تھے، جہاں وہ زیرِ تعلیم بھی رہے تھے۔