جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومEnertainmentکنگنا قسمت کی لاڈلی اور ہمت نہ ہارنے والی ہیں، اداکارہ سوارا...

کنگنا قسمت کی لاڈلی اور ہمت نہ ہارنے والی ہیں، اداکارہ سوارا بھاسکر

ممبئی: ھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے شوہر فہد احمد کے کنگنا رناوت سے متعلق بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگنا قسمت کی لاڈلی اور ہمت نہ ہارنے والی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے اپنے شوہر کی جانب سے کنگنا رناوت کو خراب سیاستدان کہنے کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ یاد رہے نیشنل یوتھ کانگریس (شرد پوار گروپ)کے صدر اور اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے ایک بیان میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی بالی ووڈ اسٹار کنگنا کو خراب سیاستدان قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کنگنا منڈی کی رکنِ پارلیمان ہوتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکیں۔ فہد احمد کا کہنا تھا کہ کنگنا وزیر اعظم یا وزیر نہیں ہیں، لیکن ایک عوامی نمائندے کا کام حکومت سے بات کرنا اور فنڈز کے لیے لڑنا ہوتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!