چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین نے 2025 کے لئے ملک کی سرفہرست 500 سروسز کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی بار ان ممتاز کمپنیوں کی اوسط آمدنی 100 ارب یوآن(تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔
چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان منتخب شدہ اداروں کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال 511 کھرب یوآن تک پہنچ گئی اور سرفہرست 500 کمپنیوں کی اوسط آمدنی پہلی بار 100 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی۔
چائنہ انٹرپرائز کنفیڈریشن اور چائنہ انٹرپرائز ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز، مالیاتی خدمات، نقل و حمل، سپلائی چین خدمات اور کاروباری خدمات جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ اس سال کی 500 سرفہرست کمپنیوں میں ایسی 184 کمپنیاں شامل کی گئی ہیں۔
خدمات کے شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے کی کوششوں کے تحت یہ فہرست 2002 سے جاری کی جا رہی ہے۔
