نان جِنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر سوژو کے ژانگ جیا گانگ بندرگاہ سے پیرو کی چنکائی بندرگاہ تک ایک تیز رفتار بحری مال برداری روٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جو چنکائی کے لئے چین کی پہلی براہ راست جنرل کارگو لائنر سروس کا آغاز ہے۔
روٹ چلانے والی کمپنی کوسکو شپنگ سپیشلائزڈ کیریئرز کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ نئی سروس ایک ماہ میں ایک بار چلے گی اور اس کے ذریعے سامان صرف 32 دن میں چنکائی پہنچ سکے گا جو عام مارکیٹ کے اوسط سفر سے 5 دن کم ہے۔
کمپنی کے مطابق اس روٹ پر چلنے والا جہاز مختلف قسم کے کاموں کے لئے موزوں ہے۔ یہ پیسنے والے گولوں اور انجینئرنگ گاڑیوں جیسے سامان کی برآمدات کے لئے بھی کارآمد ہے، تانبا اور لوہے کے خام مال جیسے بڑے پیمانے پر درآمد کئے جانے والے مال کی درآمدی ضروریات بھی پوری کر سکتا ہے۔
سوژو پورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس سروس کے آغاز کے بعد سوزو سے وسطی اور جنوبی امریکہ کے مغربی ساحل تک ہر سال تقریباً 5لاکھ ٹن عام سامان بھیجے جانے کی توقع ہے۔ یہ سروس بندرگاہ تک تیز اور آسان نقل و حمل کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے سوژو اور چین کے دریائے یانگسی کے علاقے کی کمپنیوں کو جنوبی امریکی منڈی میں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ ترقی کے لئے بہتر شپنگ نیٹ ورک تیار کیا جا سکے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link