اتوار, ستمبر 14, 2025
ہومEnertainmentچین اور فجی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر...

چین اور فجی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر کنسرٹ کا انعقاد

سووا(شِنہوا)چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور فجی کے مقامی باشندوں کے امور، ثقافت، ورثہ اور فنون نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ اور فجی میں چائنہ کلچرل سنٹر کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مشترکہ کنسرٹ کا اہتمام کیا۔

’’شی آن ڈرم میوزک اور ساؤتھ پیسیفک کی دھنیں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں چین اور فجی کے حکام، چینی برادری کے نمائندے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے فنکاروں نے روایتی تانگ خاندان کے لباس میں ملبوس ہو کر  شی آن ڈرم موسیقی  پیش کی۔ یہ وہ ثقافتی ورثہ ہے جو ہزاروں سالوں سے نسل در نسل منتقل ہوتا آرہا ہے۔

یہ موسیقی جسے شی آن گویوئےبھی کہا جاتا ہے، ایک علاقائی چینی رسوماتی موسیقی ہے جو ہوا اور ضربی سازوں کے ایک مخصوص طائفے پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا نام اس کے مقام آغاز شانشی کے دارالحکومت شی آن شہر پر رکھا گیا ہے۔ اس موسیقی کو 2009 میں یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

فجی کے فنکاروں نے میکے پیش کیا، جو فجی کا روایتی رقص اور پرفارمنس ہے۔ اس میں گیت، موسیقی اور کہانی سنانے کے انداز شامل ہوتے ہیں تاکہ دیومالائی قصے، تاریخ اور ثقافتی اقدار کو بیان کیا جا سکے۔

اختتامی لمحات میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے چینی کلاسیکی سازوں کے ساتھ فجی کا ایک گانا گایا جس نے سامعین میں ایک جوش پیدا کیا اور کافی دیر تک تالیوں سے پذیرائی حاصل کی۔

فجی میں چینی سفیر ژو جیان نے کہا کہ چین اور فجی کے فنکاروں کا یہ اشتراک قدیم چینی تہذیب اور فجی کی جاندار ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کرتا ہے اور یہ چین-فجی تعلقات کی ترقی اور عالمی امن کی مشترکہ امید کی عکاسی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!