اتوار, ستمبر 14, 2025
ہومLatestپنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر، 104 جاں بحق:ی ڈی...

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر، 104 جاں بحق:ی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راوی، ستلج اورچناب میں سیلابی صورتحال سے 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب میں مجموعی طور پر2475 موضع جات متاثر ہیں، ستلج میں سیلاب کے باعث 715 موضع جات متاثر ہوئے، جبکہ راوی میں سیلاب سے مجموعی طورپر 1458 موضع جات متاثر ہوئے۔

ریلیف کمشنرنبیل جاوید کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کےباعث مجموعی طورپر 45 لاکھ 74 ہزار لوگ متاثر ہوئے، سیلاب میں پھنسے25 لاکھ 16 ہزار لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا، متاثرہ اضلاع میں 372 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، 459 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، ریلیف کمشنر کےمطابق مویشیوں کیلئے 391 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے، متاثرہ اضلاع میں 20 لاکھ 20 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا، حالیہ سیلاب سےمختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق ہوئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!