ہفتہ, ستمبر 13, 2025
ہومLatestوزیراعظم کا 35 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کا خراج...

وزیراعظم کا 35 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کا خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں35 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں آپریشنز کے دوران35 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی جبکہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنیوالے 12فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعاء کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!