جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومEnertainmentچاہت فتح علی خان کا برطانوی ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا...

چاہت فتح علی خان کا برطانوی ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

لندن: معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ پراٹھا اسٹاپ پیلس کے مالکان ارم اور فیض نے انہیں پرفارمنس کے لیے مدعو کیا تھا، شو کے بعد عملے نے گروپ تصاویر بنوائیں اور جاتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی تصویر کھنچوانے کو کہا گیا، تبھی نقاب پوش افراد نے ان پر حملہ کر دیا، ایک شخص نے انڈا پھینکا، جب کہ دوسرے نے ان کے سر پر انڈا پھینکنے کے ساتھ ہاتھ بھی مارا۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اس واقعے کے باعث چار دن تک میری طبیعت خراب رہی۔ انہوں نے کہا کہ چار دن بعد جب انہوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کا کہا تو انکار کر دیا گیا کہ ریسٹورنٹ کے باہر کیمرے نہیں لگے، تاہم واقعے کے تین مہینے بعد انہوں نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کر دی۔

گلوکار نے موقف اپنایا کہ اب ان کے پاس ریسٹورنٹ والوں کے خلاف واضح ثبوت ہیں، وہ عدالت جا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور ریسٹورنٹ کو بند کروائیں گے کیونکہ ان کے بقول یہ سب ملی بھگت سے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ والوں کا جھوٹ پکڑا گیا ہے کیونکہ واقعے کے تقریبا تین ماہ بعد انہی کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے یہ ویڈیو پوسٹ کر دی گئی۔

چاہت فتح علی خان نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئیں جن میں ان کی خیریت دریافت کرنے کے بہانے پوچھا جاتا تھا کہ بدو بدی زیادہ زخمی تو نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام نمبرز نوٹ کر چکے ہیں اور انہیں حکام کے سامنے ثبوت کے طور پر پیش کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!