جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومLatestمشرقی القدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں ریاستی حل کیلئے سنگین...

مشرقی القدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں ریاستی حل کیلئے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقی القدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے براہ راست متصادم ہیں۔

اسرائیل کے ای ون توسیعی منصوبہ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس منصوبے کو آگے بڑھانا دو ریاستی حل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے کیونکہ اس سے مغربی کنارے کا شمال اس کے جنوب سے الگ ہو جائے گا اور اس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جغرافیائی اور علاقائی تسلسل پر انتہائی تباہ کن نتائج ہوں گے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ دہرایا کہ وہ فوری طور پر تمام توسیعی سرگرمیاں بند کردے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پابندی کرے اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور 19 جولائی 2024 کو بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ مشاورتی رائے کے مطابق عمل کرے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!