جمعہ, ستمبر 12, 2025
ہومChinaچین نے ہوانگ یان ڈاؤ کو قومی قدرتی تحفظ گاہ بنانے پر...

چین نے ہوانگ یان ڈاؤ کو قومی قدرتی تحفظ گاہ بنانے پر فلپائن کا نام نہاد احتجاج مسترد کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین ہوانگ یان ڈاؤ پر قومی قدرتی تحفظ گاہ کے قیام کے حوالے سے فلپائن کے بے بنیاد الزامات اور نام نہاد احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔

لین نے یہ بات جمعرات کے روز ایک معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران فلپائن کی وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے اس منصوبے کے خلاف کئے گئے "شدید احتجاج” سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

لین نے کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا ایک موروثی علاقہ ہے۔ ہوانگ یان ڈاؤ میں قومی قدرتی تحفظ گاہ کا قیام چین کی خودمختاری کا معاملہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہوانگ یان ڈاؤ کے حیاتیاتی ماحول کی حفاظت کرنا اور اس کے ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو برقرار رکھنا ہے جو کہ چین کے مقامی قوانین اور بین الاقوامی قوانین دونوں کے عین مطابق ہے۔

لین نے کہا کہ یہ ایک بڑے ملک کے طور پر حیاتیاتی ماحول کو فعال طور پر تحفظ فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں چین کے احساس ذمہ داری کو بھی مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی سرزمین کی حدود ایک عرصے سے بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے متعین ہیں اور ہوانگ یان ڈاؤ کبھی بھی فلپائن کا حصہ نہیں رہا۔

لین نے کہا کہ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی، اشتعال انگیزی اور معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوششیں بند کرے اور سمندری صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے سے گریز کرے۔

چین نے بدھ کے روز ہوانگ یان ڈاؤ میں قومی قدرتی تحفظ گاہ کے قیام کے منصوبے کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!