کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو متبادل راستے دیے جائیں، رہنمائی کے لیے اضافی نفری لگائی جائے، کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں۔
وزیر اعلی نیقیوم آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے پر رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ برساتی پانی کے تیز بہا وکے باعث کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہیں، کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے سے قیوم آباد چورنگی اور جام صادق پل پر ٹریفک کا شدید دبا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے، صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش جاری ہے۔