بدھ, ستمبر 10, 2025
ہومLatestپاکستان قطر کی خودمختاری و سلامتی کے دفاع میں ہر ممکن تعاون...

پاکستان قطر کی خودمختاری و سلامتی کے دفاع میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا: دفتر خارجہ

پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،  یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے،  ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے،  اسرائیل کو اس کے اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

پاکستان کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ  کیا گیاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس غیرقانونی اورخطرناک اقدام پر جوابدہ بنائے، پاکستان برادر ملک قطر کے عوام اور قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، پاکستان قطر کی قومی خودمختاری و سلامتی کے دفاع میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!